چیف جسٹس وکلاء کی عدم پیشی پر برہم، صدر سپریم کورٹ بار طلب
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں وکلا کی مسلسل عدم پیشی کے باعث چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید کو طلب کر لیا، عدالت میں وکلا کی غیر حاضری پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا اور ویڈیو لنک کی سہولت کے باوجود کیسز ملتوی کرنے کی درخواستوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ایک طرف جلد سماعت کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں، مگر دوسری طرف وکلا پیش نہیں ہوتے، عدالت میں ویڈیو لنک کی سہولت دستیاب ہونے کے باوجود وکلا اسلام آباد نہیں پہنچتے۔جسٹس شاہد بلال نے بتایا کہ وکلا کی جانب سے کیسز ملتوی کرنے کی درخواستیں غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ بار کے ذریعے وکلا کو پابند کیا جائے تاکہ عدالت میں حاضری یقینی بنائی جا سکے۔صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید نے کہا کہ پیش نہ ہونے والے وکلا پر جرمانہ کیا جائے، جس پر چیف جسٹس نے سختی سے کہا کہ پہلی دفعہ جرمانہ نہیں کرتے، لیکن وکلا کو پابند کرنا ضروری ہے تاکہ عدالت کے نظام کو نقصان نہ پہنچے۔چیف جسٹس نے واضح کیا کہ عدالت میں وکلا کی غیر حاضری سماعت کے عمل اور عدالتی کارروائی کو متاثر کر رہی ہے، اس لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیف جسٹس نے سپریم کورٹ عدالت میں وکلا کی کہا کہ
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔