قومی اسمبلی کا اجلاس، ایم کیو ایم پاکستان کی معمول کی کارروائی معطل کر کے سانحہ گل پلازا پر بحث کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے معمول کی کارروائی معطل کر کے سانحہ گل پلازا پر بحث کا مطالبہ کر دیا۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ یہ آگ ہمارے دلوں میں لگی ہے، آج کی کارروائی معطل کی جائے، کراچی میں قومی سانحہ ہوا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ 40 سے زائد افراد شہید ہو گئے وہ بھی پاکستانی ہیں، پاکستان کو بچانا ہے تو کراچی کو بچانا ہو گا۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ رات میں 2 مزید لاشیں ملی ہیں، گل پلازا کے گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل کو کلیئر کردیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور شور شرابہ کیا۔
ایم کیو ایم اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔
قائم مقام اسپیکر نے کہا کہ اپنی سیٹوں پر جائیں تو آپ کو بات کرنے کا موقع دیتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم گل پلازا
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔