کوئٹہ، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے پروٹوکول سے پریشان عوام کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں ایک شہری نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے پروٹوکول پر خلل ڈالتے ہوئے سڑک پر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کردی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا گھر سے نکلنا عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے۔ شہریوں کو طویل انتظار کروایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شہریوں نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی وی آئی پی پروٹوکول سے تنگ آ کر ردعمل کا اظہار کر لیا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر زیر گردش ویڈیو کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ کی ہے۔ جہاں سے مبینہ طور پر گزشتہ روز وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی گزرنے لگیں تو ٹریفک پولیس نے معمول کے مطابق سڑکیں بند کر لیں۔ عوام الناس تھوڑی دیر انتظار کرنے کے بعد بیزاری کا اظہار کرنے لگیں اور ایک شخص اپنی موٹر سائیکل سمیت بیچ سڑک پر آ کر بیٹھ گیا۔ جسے دیکھ کر تین دیگر افراد بھی آ گئے اور وی آئی پی پروٹوکول پر تنقید کرنے لگیں۔ اسی اثنا پولیس کے اہلکار جمع ہوئے اور انہیں فوری طور پر سڑک سے اٹھانے لگیں۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی گاڑی بھی اسی وقت پہنچی اور متعدد گاڑیوں پر مشتمل وزیراعلیٰ کا پروٹوکول گزر گیا۔ اس دوران شہریوں نے وزیراعلیٰ پر شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا۔ واقعہ کی ویڈیو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں وی آئی پی پروٹوکول کے لئے سڑکیں بند کرنا معمول بن چکا ہے۔ سرفراز بگٹی کا گھر سے نکلنا عوام کے لئے عذاب بن گیا ہے۔ شہریوں کو طویل انتظار کروایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کے پروٹوکول کے باعث گھنٹوں تک اہل شاہراہیں بند رہی ہیں۔ بعض مبصرین عوام الناس کے اس رویہ کو فطری ردعمل قرار دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔