اسمتھ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کے باوجود ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ گزشتہ دو سالوں میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کے باجود ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے لیے آخری ٹی ٹوئنٹی 2024 کے اوائل میں کھیلنے والے اسٹیو اسمتھ نے ایشیز کے بعد بگ بیش میں 42 بالز پر 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اگلے ہی میچ میں 54 رنز بناکر اپنی ٹیم کو کوالیفائر فائنل میں بھی پہنچایا۔
اسٹیو اسمتھ فروری 2024 سے اب تک ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 سنچریز اور 5 نصف سنچریز اسکور کرچکے ہیں۔
انہوں نے 51.
Steve Smith's T20 numbers since his last T20I for Australia in February 2024 ???? pic.twitter.com/sVe1k6ytxf
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 19, 2026دوسری جانب اسٹیو اسمتھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے اخراج کو قبول کرلیا ہے مگر وہ لاس اینجلس اولمپکس میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔
Steve Smith says the 'ship has sailed' on his T20 World Cup hopes, but he still maintains his Olympic dream for 2028 ✨ pic.twitter.com/fXzF3uyGQX
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 19, 2026واضح رہے کہ ون ڈے کی طرح وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے بھی تاحال ریٹائر نہیں ہوئے مگر سلیکٹرز اب کافی آگے بڑھ گئے ہیں۔
اگرچہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی اسکواڈ میں 31 جنوری تک ردوبدل ممکن ہے مگر صرف انجری کی صورت میں ہی کوئی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیو اسمتھ ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو