منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی منظور
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
لاہور: لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔سپیشل سینٹرل عدالت کے ڈیوٹی جج نوید احمد نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی، دوران سماعت پرویز الہیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ پرویز الہیٰ کی طبعیت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، لہٰذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی منظور کرے۔عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے اس موقع پر بتایا کہ پرویز الہیٰ کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے ہیں، جبکہ ایف آئی اے لاہور کی جانب سے مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایک روزہ حاضری معافی پرویز الہی کی درخواست
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔