سٹی 42: سلمان اکرم راجہ اور  شہریار آفریدی  نے آڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی اور کئی انکشافات کیے ۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن پر سلمان اکرم راجہ نے  ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ دینا قانون شکنی ہے،بشریٰ بی بی کی بیٹیوں اور اہلِ خانہ کو ملاقات کا حق نہیں دیا جا رہا.

عوام کو بانی پی ٹی آئی کی خیریت جاننے کا حق بھی نہیں دیا جا رہا.ظلم اور جبر کا نظام جھوٹ پر کھڑا ہے، زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا.اپوزیشن لیڈرز کا نوٹیفکیشن آئینی فریضہ تھا، کوئی احسان نہیں. محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر کی تقاریر تاریخی ہیں. ہم کسی یلغار یا تشدد کا ارادہ نہیں رکھتے.ہمارا مطالبہ صرف آئین، قانون اور شرافت ہے.ملک میں آئین پامال، عدلیہ محکوم اور الیکشن بے معنی ہو چکے ہیں ۔  بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنما ناحق جیلوں میں ہیں۔بے روزگاری بڑھ رہی ہے، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔افغانستان سے تجارت بند ہونے سے قبائلی معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔  کراچی سانحہ کرپشن اور سنگدلی کا نتیجہ ہے ۔  عمارت میں فائر ایگزٹ نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے ۔ کراچی واقعے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔بی بی سی کے نمائندوں نے صورتحال کا مشاہدہ کیا۔بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں رکھنا عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ چکا ہے

منکی پاکس کا خطرہ سنگین ؛ مزید مریض ہسپتال پہنچ گئے

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی بھی  اڈیالہ جیل تاج ماربل فیکٹری ناکے پر پہنچ گئے۔شہریار آفریدی نے  ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  مومن اور مسلمان کبھی مایوس نہیں ہوتا، میرا لیڈر حق اور سچ کی بات کرتا ہے۔بانی پی ٹی آئی آئین، قانون کی بالادستی، انسانیت، خودداری اور غیرت کی بات کرتے ہیں۔ الحمدللہ قوم آج بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے 8 فروری 2024 کے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔ قوم نے سب کچھ چھن جانے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اور نئی تاریخ رقم کی۔ وائٹ پیپر کے مطابق پی ٹی آئی نے 180 قومی اسمبلی کی نشستیں حاصل کیں۔ریزرو سیٹیں ملا کر ٹو تھرڈ میجورٹی بنتی تھی۔اس کے بعد کیا ہوا، پوری قوم جانتی ہے، میں مزید کچھ نہیں کہوں گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر موجود عوام میں سول سوسائٹی، یوتھ، پروفیشنلز اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہیں۔لوگ یہ پوچھنے آتے ہیں کہ ایک سابق وزیر اعظم، جو آج بھی عوام کا وزیراعظم ہے، اس سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ہائی کورٹ اور جیل مینوئل کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ان کا قانونی حق ہے۔بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملات پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع ؛ 113ارکان کی رکنیت بحال

 شہر یار آفرید ی نے کہا پاکستان کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے بغیر ادھوری ہے۔اندرونی و بیرونی پالیسی، آئی ایم ایف، ویزا مسائل، بھارت، افغانستان، ڈیورنڈ لائن ہر موضوع بانی پی ٹی آئی سے جڑا ہے۔  لوگ یہاں آئین اور قانون کے تحت پرامن اظہارِ یکجہتی کے لیے آتے ہیں۔ یہ پیغام ہے ان قوتوں کے لیے کہ خدا کے لیے اس ملک پر رحم کریں۔شہریار آفریدی نے ملک کی صورتحال پر تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا  کراچی، وزیرستان، کرم، اورکزئی، تیراہ، خیبر، مہمند اور باجوڑ میں حالات خراب ہیں۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، نوجوان مایوس اور کسان تباہ ہو چکا ہے۔ فارن انویسٹمنٹ ختم ہو چکی، پارلیمان اور عدلیہ پر عوام کا اعتماد کمزور ہو رہا ہے۔ دشمن پاکستان کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے درپے ہے۔افواجِ پاکستان کے جوان شہید ہو رہے ہیں، عام پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا  ہر طرف انتشار ہے، ایسے میں بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ بانی پی ٹی آئی ذات کی نہیں، پاکستان کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی، راجہ ناصر عباس کو مذاکرات کی ذمہ داری دی ہے

کے پی کےمیں پی ٹی آئی کی حکومت پر الزامات نہیں لگنے چاہئیں،بیرسٹر گوہر خان

 بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، وکلا اور سیاسی قیادت سے ملاقات ناگزیر ہے۔ ہم عہدوں کے نہیں، بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی کی سے ملاقات ہوئے کہا

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔   اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت