Jasarat News:
2026-07-24@05:21:37 GMT

شعیب ملک کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پاکستان کرکٹ کے سینئر آل رائونڈر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ میں بطور کھلاڑی اپنے سفر کے اختتام کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں 43 سالہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ PSL کے دوران گزارے گئے ہر لمحے اور میدان کے اندر اور باہر بننے والی دوستیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

شعیب ملک نے لکھا کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے 10 سالہ سفر میں بے شمار یادگار لمحات دیکھے اور شاندار تعلقات قائم کیے، جو ان کے لیے ہمیشہ قیمتی رہیں گے، اب وقت آ گیا ہے کہ وہ بطور کھلاڑی اس سفر کو ختم کریں۔

تاہم شعیب ملک نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کرکٹ کے لیے ان کا جذبہ اور کھیل کی بہتری کے لیے کام کرنے کی خواہش ہمیشہ برقرار رہے گی۔

ان کے مطابق وہ مستقبل میں بھی کسی نہ کسی انداز میں کرکٹ کی خدمت کرتے رہیں گے۔

آخر میں شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ PSL نے انہیں بے شمار مواقع، یادیں اور عزت دی، جس پر وہ ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

شعیب ملک کے اعلان کے بعد کرکٹ شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں شاندار کیریئر پر خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

اپنے 10 سالہ پی ایس ایل کیریئر میں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے مجموعی طور پر 93 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 15 نصف سنچریوں کی مدد سے 33.

09 کی اوسط اور 127.78 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2350 رنز بنائے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شعیب ملک نے

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل