Jasarat News:
2026-06-02@22:29:49 GMT

 گل پلازا کی مینٹننس کی جعلی رسیدیں سوشل میڈیا پر وائرل

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

 گل پلازا کی مینٹننس کی جعلی رسیدیں سوشل میڈیا پر وائرل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا میں حالیہ آتشزدگی کے سانحے کے بعد سوشل میڈیا پرافواہوں اور جعلی معلومات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے ہمدردی رکھنے والے متعدد اکاؤنٹس اور دیگر سوشل میڈیا ہینڈلز کی جانب سے گل پلازا یونین کی ایک جعلی مینٹیننس کی رسید وائرل کی جا رہی ہے۔

اس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یونین کے صدر فی دکان سے 5,500 روپے یا بعض جگہوں پر 10,000 روپے تک ماہانہ مینٹیننس وصول کررہے ہیں۔

یہ رسید مکمل طور پر جعلی ہے اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتی۔

اصل صورتحال یہ ہے کہ گل پلازہ میں تقریباً بارہ سو دکانیں ہیں اور فی دکان ماہانہ صرف 1,500 روپے مینٹیننس لی جاتی ہے۔

یہ رقم پلازا کی صفائی،سیکیورٹی، بجلی، پانی اور دیگر سہولیات پر خرچ ہوتی ہے۔ بعض اوقات انتظامیہ کو اپنی جیب سے بھی اضافی رقم لگانی پڑتی ہے۔

اس جعلی رسید کی بنیاد پر غلط پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے جو سانحے کی اصل وجوہات سے توجہ ہٹانے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔

سینیئر صحافی فیصل حسین نے بھی اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) ہینڈل پر بیان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کل رات سے مقتول کو قاتل ثابت کرنے کی مہم چلا رہے ہیں اور دکانداروں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پیشہ ور ایکٹیوسٹس موجود ہیں جنہیں پیسے دے کر کوئی بھی مہم چلائی جا سکتی ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ ایسی جعلی رسیدوں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔اصل حقائق اور دستاویزات خود چیک کریں اور سچائی کو آگے پھیلائیں تاکہ سانحے کے اصل ذمہ داروں تک بات پہنچ سکے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل