روس کا اسٹارلنک کے مقابلے میں اپنا سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم لانچ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
روسی خلائی ایجنسی روس کوسموس (Roscosmos) کے سربراہ دمتری باکانوف کے مطابق، ماسکو کی جانب سے 300 سے زائد سیٹلائٹس مدار میں بھیجے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے ایلون مسک کے اسٹار لنک (Starlink) کے مقابلے میں اپنا سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی خلائی ایجنسی روس کوسموس (Roscosmos) کے سربراہ دمتری باکانوف کے مطابق، ماسکو کی جانب سے 300 سے زائد سیٹلائٹس مدار میں بھیجے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ دمتری باکانوف نے بتایا ہے کہ روس 2027ء تک اپنا سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک لانچ کر دے گا، جو ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس (SpaceX) کے اسٹار لنک کی طرح کام کرے گا۔ اس روسی نظام کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے 300 سے زائد سیٹلائٹس زمین کے نچلے مدار میں بھیجے جائیں گے۔ باکانوف نے روسی ساختہ انٹرنیٹ ٹرمینل کا نمونہ بھی دکھایا اور بتایا کہ اس ہارڈویئر کی بڑے پیمانے پر پیداوار (Serial Production) رواں سال کے اختتام سے پہلے شروع ہو جائے گی۔ اس منصوبے کا مقصد ان تمام علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جہاں زمینی مواصلاتی نیٹ ورک موجود نہیں ہیں۔
اس وقت اسٹار لنک دنیا کا سب سے بڑا سیٹلائٹ نیٹ ورک ہے جس کے 9,000 سے زائد سیٹلائٹس مدار میں موجود ہیں اور 150 سے زائد ممالک میں اس کے 90 لاکھ سے زیادہ صارفین ہیں۔ تاہم، یہ سروس سرکاری طور پر روس میں دستیاب نہیں ہے۔ روسی پارلیمنٹ کی انفارمیشن پالیسی کمیٹی کے سربراہ، سرگئی بویارسکی کا کہنا ہے کہ: "یہ نظام امریکہ کے اسٹار لنک سسٹم کو ماسکو کا جواب ہو گا۔ یہ منصوبہ روس کے دور دراز علاقوں میں مواصلاتی انقلاب لائے گا اور اتحادی ممالک کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔" یوکرین کے ساتھ جاری تنازع میں اسٹار لنک نے یوکرینی افواج کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کی مدد سے وہ ڈرون سسٹمز چلانے اور آپریشنز کی نگرانی کرتے ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق 2022ء سے اب تک انہیں 50,000 سے زیادہ ٹرمینلز موصول ہوئے ہیں۔
ایلون مسک نے بھی اسٹار لنک کو یوکرینی فوج کی "ریڑھ کی ہڈی" قرار دیا تھا۔ دوسری جانب، روس نے اس ٹیکنالوجی کے جنگی مقاصد کے لیے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسٹار لنک کے سگنلز کو جام کرنے کے لیے الیکٹرانک وارفیئر کے طریقے بھی تیار کیے ہیں۔ دوسری جانب ماہرین کے مطابق سٹارلنک امریکہ کے توسیع پسندانہ عزائم اور استعماری ایجنڈوں کی تکمیل کا اہم ترین ہتھیار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ حال ہی میں ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے سپانسرڈ فسادات کے دوران بھی اسٹارلنک کا اہم کردار رہا۔ ٹرمپ کی سفارش پر ایلون مسک نے ایران میں سٹارلنک کی سروس مفت کر دی ہے تاہم حال ہی میں سامنے آنے والی خبروں کے مطابق ایران نے اسٹارلنک سگنلز کو جام کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو کہ امریکہ کیلئے ایک پڑا سرپرائز ثابت ہوا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے زائد سیٹلائٹس اسٹار لنک ایلون مسک کے سربراہ کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔