پنک سالٹ کو عالمی مارکیٹ میں برانڈ کے طور پر فروخت کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنک سالٹ کی پیداوار بڑھانے اور آمدن میں اضافے کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا گیا، پنک سالٹ کو خام مال کے بجائے عالمی مارکیٹ میں برانڈ کے طور پر فروخت کیا جائے گا، کاروبای طبقے کو ترغیب کیلئے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ نے منصوبہ تیار کر لیا ہے، سی ایم پنجاب ویلیوایڈیشن فنانس فارپنک سالٹ منصوبے کے تحت پانچ ارب کے بلاسودقرضے دیے جائیں گے ، کاروباری طبقہ کوبلاسود قرضے دینے کے لیے سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی۔
گل پلازہ سانحہ ، شہید افراد کے اہل خانہ کا دکھ ناقابل بیان ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
سمری میں لکھا گیا کہ دنیا بھر میں نایاب پنک سالٹ صرف پنجاب میں ہی پایا جاتا ہے،آسان قرضوں سےپنک سالٹ کے کاروبارمیں اضافہ ہو گا ، روزگار کا مواقع بڑھیں گے،عالمی ممالک میں پنک سالٹ کی فروخت سے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا ۔سمری کے مطابق پنجاب کے اضلاع میانوالی ، خوشاب، چکوال ، اور جہلم میں پنک سالٹ کے قدرتی ذخائر موجود ہیں ،پنک سالٹ کا عالمی منڈی میں لوکل برینڈنگ سے فروخت کیا جائے گا ،صوبائی کابینہ نے قائد آباد میں سپیشل منرل پروسیسنگ زونز کے قیام کی منظوری دے رکھی ہےصوبائی کابینہ نے پنک سالٹ کے خام حالت میں فروخت پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی دھند کے دوران شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیو کرنے کی اپیل
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پنک سالٹ
پڑھیں:
پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔
اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔
خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں