اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء نے کہاہے کہ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ مذاکرات شروع کرنے ہیں تو پہلے بانی سے ملاقاتیں شروع کرائی جائیں، ہم نے اپوزیشن کو کئی بار کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے بیٹھیں، ملاقاتوں سے ہی ملاقاتیں شروع ہوں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اپوزیشن کوچاہیے کہ وہ مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی آفر قبول کرے۔ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے بغیر ایوان چل نہیں سکتا۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر میں رابطہ نہیں تھا ۔ اس سوال پر کہ ایم کیو ایم برہم ہے کہ ہمیں وزیر اعظم کی طرف سے مشاورت میں شامل نہیں کیا جاتا؟ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میں جن ملاقاتوں میں موجود رہا،ایم کیو ایم نے تو وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اگر کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو ہم نظرثانی کرلیں گے ۔ کراچی کے سانحہ پر ہر پاکستانی کو دکھ ہے۔

’’اللہ کی قسم اس دھرتی کو ،گلزار بنا کر دم لیں گے‘‘بنگلہ دیش کے شہید طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی یاد میں لکھی گئی نظم مقبول ہو گئی

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم