سانحہ گل پلازہ،سب کچھ خاکستر ،مسجد اور قرآن پاک کے نسخے محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260121-01-3
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے نے جہاں پوری تاجر برادری اور شہریوں کو سوگوار کر دیا ہے، وہیں اس تباہی کے ملبے سے ایک ایسی ایمان افروز ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا۔گل پلازہ میں لگی تیسرے درجے کی ہولناک آگ نے کروڑوں روپے کا سامان اور کئی منزلوں کو جلا کر راکھ کر دیا، لیکن عمارت کے اندر قائم مسجد اور وہاں موجودقرآنِ پاک کے نسخے اس تباہی سے معجزانہ طور پر مکمل محفوظ رہے۔سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار جب دھوئیں اور تپش سے بھرے ماحول میں سرچ آپریشن کے دوران مسجد میں داخل ہوئے تو وہاں کا منظر ہی بدلا ہوا تھا۔ جہاں پوری عمارت میں آگ نے تباہی مچائی تھی، وہیں مسجد کی حدود اور وہاں موجود مقدس اوراق کو آگ نے چھوا تک نہیں۔ ریسکیو اہلکار نے بڑے احترام کے ساتھ ان نسخوں کو اٹھایا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔سرچ آپریشن میں مصروف اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر تپش اتنی زیادہ تھی کہ لوہا پگھل گیا، لیکن مسجد کا حصہ محفوظ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو ‘قدرت کا کرشمہ’ قرار دے رہے ہیں اور اسے دکھ کی اس گھڑی میں امید کی ایک کرن سمجھا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔