data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-01-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شعبہ فائر بریگیڈ کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شعبہ فائر کو ریسکیو 1122 کے زیر انتظام کیا جائے گا، ریسکیو 1122 محکمہ بحالیات کے تحت کام کرتا ہے۔سانحہ گل پلازہ کے بعد کے ایم سی شعبہ فائر کو ضم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، سانحہ گل پلازہ متاثرین نے ہنگامی مدد میں تاخیر کی شکایات کیں۔مجوزہ انضمام منصوبے کے تحت کے ایم سی شعبہ فائر کے ا سٹیشنز، مشینری، عملہ ریسکیو 1122 کی کمانڈ میں ہوگا۔صوبے کے تمام بلدیاتی کونسلز کے فائر بریگیڈ نظام کو ریسکیو 1122 کے تحت کیا جائے گا۔سندھ حکومت نے کمیونٹی سیفٹی ایکٹ لانے کا فیصلہ کر لیا، مجوزہ مسودہ قانون کے تحت آگ بجھانے کے لازمی آلات کی دستیابی ہوگی، مجوزہ کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کا مسودہ اسی ماہ مکمل کیا جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریسکیو 1122 شعبہ فائر کے تحت

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا