کراچی میں تین دن میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کیا جائے، ایس بی سی اے کا چیئرمین آباد کو خط
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
کراچی میں تین دن میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کیا جائے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے چیئرمین آباد کو خط لکھ کر بتادیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے جو فائر سیفٹی آڈٹ کیا اس پر عمل درآمد کروائیں، حفاظتی اقدامات جن بلڈر نے نہیں کیے انہیں تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔
ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کراچی کے مفاد میں ہے کہ اقدمات فوراً کیے جائیں۔
اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ آج ضلع جنوبی اور شرقی کی 6 عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا ہے، تمام بلڈنگ مالکان سے درخواست کرتا ہوں کہ فائر سیفٹی کو یقینی بنائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فائر سیفٹی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔