ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جہاں بھی ملک میں آگ لگتی ہے، وہاں عوام کو شدید تباہی اور ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ حکومتی سطح پر صرف بیانات نظر آتے ہیں، کوئی واضح حکمت عملی یا عملی اقدامات دکھائی نہیں دیتے۔ علامہ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں جھلسنے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، یہ سانحہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ برسوں سے جاری حکومتی غفلت، ناقص منصوبہ بندی اور تباہ حال شہری ڈھانچے کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے پہلے بھی اپیل کی جا چکی ہے کہ ’’میرے کراچی کو بچا لیں‘‘، مگر افسوس کہ شہر قائد کا پورا بنیادی ڈھانچہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عمارتوں میں سیفٹی کٹس کا نہ ہونا، فائر بریگیڈ کی شدید کمی، آگ کی بلندی تک رسائی نہ ہونا اور بروقت ریسکیو آپریشن شروع نہ ہونا ایسے عوامل ہیں جو جانی و مالی نقصان میں کئی گنا اضافہ کر دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک میں سالہا سال سے ایک جیسی چلی آ رہی ہے، سڑکوں اور ہیوی ڈمپرز پر سینکڑوں معصوم شہریوں کی جانیں جا چکی ہیں، مخدوش صورتحال ہے ایک بارش سے پوری اصلیت عیاں ہو جاتی ہے، بھتہ مافیا اور لوٹ مار الگ سے شہر کو کھا رہے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جہاں بھی ملک میں آگ لگتی ہے، وہاں عوام کو شدید تباہی اور ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ حکومتی سطح پر صرف بیانات نظر آتے ہیں، کوئی واضح حکمت عملی یا عملی اقدامات دکھائی نہیں دیتے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ خدارا سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور ایسے مؤثر اقدامات کریں جن سے مستقبل میں اس قسم کے اندوہناک واقعات کا سدباب ہو سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ بڑے پیمانے پر آگ پر قابو پانے کے لیے جدید، تیز رفتار اور مؤثر فائر فائٹنگ آلات ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں فوری طور پر فراہم کیے جائیں، تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری