data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان کی صورتحال کے باعث رواں برس 80 لاکھ سے زیادہ افراد کو خوراک کی ضرورت ہوگی۔ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے سوڈان میں غذائی خدمات میں پیدا ہونے والے بڑے بحران کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بحران جنگ، نقل مکانی اور صحت و خوراک کی خدمات میں کمی کی وجہ سے مسلسل بڑھ رہا ہے۔زمینی حالات 2026ء کے دوران صورتحال مزید بگڑنے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے ہم آہنگیِ انسانی امور (او سی ایچ اے )نے کہا ہے کہ 2026 ء میں 84 لاکھ سے زائد افراد کو غذائی امداد کی ضرورت ہوگی جن میں 5سال سے کم عمر کے تقریباً 50 لاکھ بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 34 لاکھ سے زائد خواتین صحت کی سہولیات کی کمی اور غذائی قلت کا شکار ہوں گی۔ او سی ایچ اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سوڈان بھر میں 42 لاکھ بچے اور خواتین شدید غذائی قلت کا شکار ہوں گی جن میں 5سال سے کم عمر کے 8 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ بچے انتہائی شدید غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ امدادی کاموں کی نگرانی اور تشخیص کے معیاری طریقہ کار کے تحت کیے گئے 61 میں سے 31 سروے کے نتائج رواں سال کے دوران شدید غذائی قلت کے پھیلاؤ کی تصدیق کر رہے ہیں۔ عالمی ادارئہ صحت نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک سروے نے صورتحال کے قحط کے دہانے پر پہنچنے کی بھی نشاندہی کی ہے۔ اس سروے کے مطابق کل آبادی کا تقریباً 34.

2 فیصد حصہ قحط کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے۔ سوڈان میں کردفان اور دارفور کے علاقوں میں فوجی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے رواں ماہ کے اوائل میں بتایا تھا کہ سڑکوں کی بندش اور رکاوٹوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں خوراک، طبی امداد اور منڈیوں تک رسائی متاثر ہوئی ہے جن میں جنوبی کردفان کا دارالحکومت کادوقلی اور الدلنج شہر شامل ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ضرورت مندوں کی تعداد موجودہ تخمینوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، خاص طور پر نئے بے گھر ہونے والوں اور محصور علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے صورتحال زیادہ سنگین ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے سوڈان میں دونوں فریقوں کی جانب سے معاشرے کی عسکریت پسندی میں اضافے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کردفان کے شہروں میں بھی الفاشر جیسا منظرنامہ دہرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پورٹ سوڈان میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جدید فوجی سازوسامان، خاص طور پر ڈرونز کے پھیلاؤ نے دونوں فریقین کی عسکری صلاحیتوں کو بڑھا دیا ہے۔ اس صورت حال میں دشمنی طویل ہو گئی ہے اور شہریوں کا بحران مزید گہرا ہو گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگی جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی گروہ سے ہو۔

انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: غذائی قلت کا اقوام متحدہ سوڈان میں افراد کو

پڑھیں:

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔

یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔

قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ