Jasarat News:
2026-07-24@05:07:55 GMT

امریکا: برفباری سے تباہی‘ 100سے زائد گاڑیوں میں تصادم

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست میشی گن میں شدید برفباری کے دوران ایک غیر معمولی حادثہ پیش آیا، جس میں 100سے زائد گاڑیاں اور ٹرک ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ ریاستی حکام کے مطابق انتظامیہ متاثرہ راستے کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ شدید برفباری کے باوجود ٹریفک کو رواں رکھا جا سکے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، لیکن کسی کی موت کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ حادثہ196 ہائی وے پر درجنوں بڑے ٹرکوں اور گاڑیوں کے پھسلنے اور آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا ۔حادثے میں تقریباً 40 بھاری ٹرک بھی شامل تھے، برف سے ڈھکی اس ہائی وے پر عام طور پر ٹریفک بہت زیادہ ہوتی ہے،جسے حادثے کے بعد اسے بند کر دیا گیا۔ حکام نے ڈرائیوروں کو خطرناک موسمی حالات میں رفتار کم کرنے کی ہدایت دی ہے، کیونکہ شدید برفباری جاری ہے اور شمالی ریاست میں درجہ حرارت منفی 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔ قومی موسمیاتی ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ رات کے وقت برف کی موٹائی 10 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتی ہے، میشی گن کے جنوب مغربی اور وسط مغربی حصوں میں مجموعی برفباری 35اعشاریہ5 سینٹی میٹر تک ہو سکتی ہے، عوام کو ان علاقوں کا رخ نہ کرنے کی نصیحت کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف