data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-11-8
فیصل آبا د(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے راہنمااورسابق یو سی ناظم وچیئرمین سی سی28گلستان کالونی ،ممبرامن کمیٹی میاںطاہر ایوب نے آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی قیمتوں میں بے لگام اضافہ صوبائی حکومت کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب صرف اپنی تشہیر میں مصروف ہیں، آٹے کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کے باعث عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔مہنگائی کا بوجھ براہِ راست عوام پر پڑ رہا ہے۔مہنگائی کے اس نئے طوفان نے شہریوں، خصوصاً غریب اور متوسط طبقے کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ محکمہ خوراک، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپرناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے بڑے پیمانے پر گندم ذخیرہ کر لی جو اب من مانے نرخوں پر مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 10 کلوگرام سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں اس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ سرکاری نرخوں پر آٹا یا مارکیٹ سے نہیں مل رہا جبکہ جہاں دستیاب ہے وہاں اس کا معیار ناقص ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنمائوںنے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں کو فوری طور پر کنٹرول کرکے آٹے کی قیمتوں کو فوری طور پر سابقہ سطح پر لایا جائے، سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

سیف اللہ وقائع نگار خصوصی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ٹے کی قیمتوں کی قیمتوں میں

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن