پاکستان ٹیلی وژن کے سینیئر اداکار راشد محمود نے حال ہی میں اپنی صحت کے بارے میں مداحوں کے ساتھ تفصیلات شیئر کی ہیں اور اپنی صحت کے حوالے سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

راشد محمود نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں پچھلے بیس دنوں سے بستر پر ہوں۔ میں پہلے ہی دل کا مریض تھا کہ اب مجھے مہروں کی تکلیف شروع ہو گئی ہے۔ میں نے مختلف علاج کروائے سب سے پہلے مجھے جناح اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ لے جایا گیا جہاں میرے ٹیسٹ کیے گئے۔ اب 21 دن بعد میں آخرکار کھڑا ہونے کے قابل ہوا ہوں اور یہ ویڈیو بنا رہا ہوں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RashidMahmoodOfficial (@rashidmahmoodofficial)

ان کا کہنا تھا کہ ’میں ایک محنت کش انسان ہوں اور اپنے خاندان کی کفالت کے لیے محنت کرتا ہوں تب ہی میرا گھر چلتا ہے۔ میں آپ سب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں براہِ کرم میری صحت کے لیے دعا کریں۔ اگر میں صحتیاب ہو گیا تو میں اپنے خاندان کے لیے کما سکوں گا۔ مجھے پیسے مانگنے کی عادت نہیں میں خود محنت کر کے اپنے خاندان کے لیے کمانا چاہتا ہوں۔ لہٰذا براہِ کرم میرے لیے دعا کریں‘۔

مداحوں اور دوستوں کی جانب سے اداکار کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے اور کچھ مداح ان کی یادگار اداکاری کو بھی یاد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعود نے ڈیڈ فلاپ فلمیں دیں انہیں سید نور کی وجہ سے شناخت ملی، اداکار راشد محمود

واضح رہے کہ راشد محمود کا شمار پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینیئر اداکاروں میں ہوتا ہے، اداکار پی ٹی وی کے ساتھ ایک طویل عرصے تک وابستہ رہے، ان کے مقبول ڈراموں میں شاہین، کاجل گھر، مرزا غالب، ریاست، محبت روٹھ جائے تو، ضرار اور دیگر شامل ہیں۔ وہ زیادہ تر منفی کردار ادا کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ راشد محمود ان مشہور شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جو سماجی، سیاسی اور میڈیا سے متعلق معاملات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

راشد محمود راشد محمود صحت.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک