علی رامے:  پنجاب میں بڑے پلازوں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز سے متعلق ابتدائی فائر سیفٹی سروے کی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی گئی ہے۔

 پنجاب ایمرجنسی اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبے بھر میں 2214 عمارتوں کا ابتدائی فائر سیفٹی سروے کیا گیا، جس میں تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 1722 عمارتوں کو ڈی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، جن میں سنگین حفاظتی خدشات موجود ہیں۔ لاہور میں صورتحال سب سے زیادہ خطرناک قرار دی گئی ہے، جہاں 682 عمارتیں ڈی گریڈ جبکہ 13 عمارتوں کو مکمل طور پر غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

منکی پاکس کا خطرہ سنگین ؛ مزید مریض ہسپتال پہنچ گئے

ڈی کیٹیگری کی عمارتوں میں فائر الارم، اسپرنکلر سسٹم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جو کسی بڑے حادثے کی صورت میں جان و مال کے شدید نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب میں صرف 65 عمارتیں اے گریڈ کیٹیگری میں شامل ہیں، جبکہ بی کیٹگری میں 129 اور سی کیٹگری میں 284 عمارتیں شامل کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد پنجاب بھر میں فائر سیفٹی چیکس مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی صوبے کی تمام عمارتوں میں فائر سیفٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع ؛ 113ارکان کی رکنیت بحال

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ڈی گریڈ عمارتوں کو فوری نوٹس جاری کیے جائیں اور ان میں فائر سیفٹی سسٹمز کی تنصیب کو لازمی قرار دیا جائے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق