کچھ مقامی ہندو انتہا پسند نوجوانوں نے کشمیری نوجوانوں پر دباؤ ڈالا، انہیں پاکستانی کہا اور انہیں جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے جیسے نعرے لگانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست ہریانہ کے ضلع یمنا نگر میں کشمیری شالیں بیچنے آئے دو نوجوانوں کے خلاف مذہبی نعرے لگانے کے لئے مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور دباؤ ڈالنے کا معاملہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہریانہ کے یمنا نگر میں دو کشمیری نوجوانوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور زبردستی مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی۔ کچھ مقامی ہندو انتہا پسند نوجوانوں نے کشمیری نوجوانوں پر دباؤ ڈالا، انہیں پاکستانی کہا اور انہیں جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے جیسے نعرے لگانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ چھپر تھانہ علاقہ کے کالواڑ گاؤں کا ہے، جہاں نوجوانوں کو سڑک پر روکا گیا، پوچھ گچھ کی گئی اور قابل اعتراض تبصرے کیے گئے۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں غم و غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ ہریانہ میں اس طرح کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اسی طرح کے واقعات کیتھل اور فتح آباد میں بھی پیش آئے ہیں۔

اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں ایک نوجوان فلم بندی کے دوران کشمیری نوجوانوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں ملزم نوجوان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ "دوبارہ یہاں نظر نہ آنا ورنہ میں مزید نوجوانوں کو بلا کر تمہارے کپڑے اتار دوں گا"۔ نوجوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ "اگر آپ ہندوستان میں رہتے ہوئے ہندوستانی نہیں بن سکتے تو آپ کے کپڑے آپ سے چھین لئے جائیں گے"۔ واقعہ کی خبر پھیلتے ہی آس پاس کے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے جس سے کچھ دیر تک ہنگامہ آرائی ہوئی۔ تاہم گاؤں کے کچھ ذمہ داروں نے مداخلت کرکے صورتحال کو پرسکون کرایا جس کے بعد دونوں نوجوان دوسرے گاؤں روانہ ہوگئے۔ گزشتہ 25 دنوں میں کشمیری نوجوانوں کے ساتھ یہ تیسرا واقعہ ہے۔

ویڈیو میں ایک کشمیری نوجوان کو "جے شری رام" کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ کشمیری نوجوان کا جواب ہے کہ مذہب ذاتی معاملہ ہے اور وہ یہ نعرہ کیوں لگائے۔ اس نے سوال کیا کہ کیا وہ ان کے کہنے پر کلمہ پڑھیں گے، ملزم نوجوان پھر کہتا ہے کہ اگر وہ "جے شری رام" کہے گا تو وہ سارا کام کرے گا۔ کشمیری نے کہا کہ ہم ہندوستانی ہیں۔ ویڈیو میں ایک اور نوجوان بھی نظر آرہا ہے، جو کشمیری شخص سے "بھارت ماتا کی جئے" کہنے کو کہہ رہا ہے۔ کشمیری شخص نے واضح کیا کہ وہ "بھارت کی جئے" کہے گا لیکن "ماتا" کا لفظ استعمال نہیں کرے گا۔ وہ کہتے ہیں "ہمیں ہندوستان سے پیار ہے، ہم ہندوستانی ہیں۔ کوئی ہمیں یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ہندوستانی نہیں ہیں"۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری نوجوانوں لگانے پر مجبور کشمیری نوجوان نعرے لگانے رہا ہے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی