سابق وفاقی وزیر داخلہ راجا نادر پرویز78برس کی عمرمیں انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ میجر ریٹائرڈ راجہ نادر پرویز انتقال کر گئے. وہ پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی راجہ نادر پرویز انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کی عمر 78 سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ راجہ نادر پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سابق وفاقی وزیر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک زیرک سیاستدان اور پارلیمنٹ کے فعال رکن تھے۔
انہوں نے کہا کہ راجہ نادر پرویز نے عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں اور ان کی سیاسی و پارلیمانی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سابق وفاقی وزیر قومی اسمبلی
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔