عمران خان سے ملاقات کیلئے چھ ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چھ ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ یہ فہرست سلمان اکرم راجہ کی طرف سے بھی گئی ہے۔ فہرست میں دوستوں اور ایسوسی ایٹس کی ملاقات کے حوالے سے چھ نام بھیجے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ یہ افراد کل عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
فہرست میں بریگیڈئیر مشتاق ،راجہ تنویر ،سید رفعت شاہ کا نام شامل ہے، ان سمیت سردار محمد علی ،اسد عباس ،ملک ممتاز کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔