Jasarat News:
2026-07-24@10:34:31 GMT

انڈر19ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 252رنز سے شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

انڈر19ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 252رنز سے شکست دے دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہرارے: انگلینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو 252 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر ایونٹ میں مسلسل تیسری جیت اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے ملنے والے 405 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکات لینڈ کی پوری ٹیم 44.5 اوورز میں 152 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے فنلے کارٹر34 اور میکس چیپلن 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، تھیو رابنسن نے 19 اور جیک ووڈ ہاؤس نے 18رنز بنائے۔

اس سے قبل ہرارے میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 17ویں گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز بنائے، انگلش ٹیم کی جانب سے بین میس نے 191رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی