وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
ڈیووس ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے اہم ملاقات ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا، ملاقات میں عالمی اقتصادی نقطہ نظر اور ابھرتی معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اب تک کتنے ممالک ’’بورڈ آف پیس ‘‘ میں شامل اور کتنے انکار کر چکے ہیں ۔۔؟ جانیے
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ملاقات میں اقتصادی استحکام کے تحفظ میں کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ادارہ جاتی اصلاحات پر پیش رفت سے بھی انہیں آگاہ کیا اور مالیاتی نظم و ضبط، محصولات اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی کوششوں کی تعریف کی اور طویل مدتی اقتصادی لچک یقینی بنانے کے لیے اصلاحات کی رفتار برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد چیمہ، محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
پاکستان، مصر، اردن، امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کا متفقہ طور پر بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کرسٹالینا جارجیوا آئی ایم ایف
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :