بزرگ والد کی حاضر دماغی نے6جانیں بچالیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260122-01-8
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ جہاں کئی خاندانوں کے لیے قیامت صغریٰ ثابت ہوئی، وہیں ایک بزرگ والد کی بروقت مداخلت اور حاضر دماغی نے چھ قیمتی جانیں بچا لیں۔ بزرگ شہری نے مال و دولت کے بجائے انسانی جان کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے دو بیٹوں اور دکان پر کام کرنے والے چار سیلز مینوں کو موت کے منہ سے نکال لیا۔بزرگ والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دو بیٹوں کی گل پلازہ کے گیٹ نمبر 12 کے قریب گارمنٹس کی چار دکانیں ہیں۔ حادثے کے وقت وہ گھر پر تھے جب ان کے بیٹوں نے فون پر آگ لگنے کی اطلاع دی۔میری بہو نے مجھے بتایا کہ پلازہ میں آگ لگ گئی ہے، میں نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر جائے وقوعہ کی طرف دوڑ لگائی۔ جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ آگ تیزی سے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔بزرگ شہری کے مطابق، صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر اپنے بیٹوں کو فون کیا اور دو ٹوک الفاظ میں حکم دیا کہ سب کچھ وہیں چھوڑ دو، دکانوں کو تالے لگانے یا سامان بچانے کی فکر مت کرو، بس فوری طور پر عمارت سے باہر نکلو۔والد کی اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دونوں بیٹے اور وہاں موجود چاروں سیلز مین دکانیں کھلی چھوڑ کر فوری طور پر باہر نکل آئے۔ ان کے باہر نکلنے کے چند ہی منٹوں بعد آگ نے اس حصے کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بزرگ والد نے بتایا کہ ان کے بیٹوں کی چاروں دکانوں میں رکھا کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے، لیکن ان کے چہرے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا کاروبار تباہ ہو گیا، سامان خاک ہو گیا، لیکن مجھے اس بات کا اطمینان اور شکر ہے کہ میرے بچے اور وہ چار سیلز مین (جو کسی کے گھر کا واحد سہارا ہیں) آج زندہ اور محفوظ ہیں۔ مال تو دوبارہ آ جائے گا، جان نہیں آتی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بزرگ والد
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔