ماتلی پریس کلب کی ورکنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ،باڈی کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت) ماتلی پریس کلب رجسٹرڈ کی ورکنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس کلب ہاؤس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر پریس کلب ماجد خان نوتکانی نے کی جبکہ جنرل سیکریٹری محمد اسلم قائمخانی نے باقاعدہ کارروائی پیش کرتے ہوئے ایجنڈا شرکاء کے سامنے رکھا۔ اجلاس میں پریس کلب کی باڈی اور ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے بھرپور شرکت کی، جہاں محمد اسلم قائمخانی نے تنظیمی امور اور صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ ۔انہوں نے شرکا کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اعتماد میں لیا، جس پر اراکین نے ان کی تجاویز کی مکمل حمایت کی۔ اجلاس کے دوران عہدیداران نے اس بات پر زور دیا کہ پریس کلب صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ تربیت اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا متحرک کردار ادا کرتا رہے گا۔ جنرل سیکریٹری کی جانب سے پیش کردہ مقامی صحافت کے چیلنجز اور ان کے حل پر مبنی نکات کو ورکنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے صحافتی برادری کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام ممبران نے محمد اسلم قائمخانی کی جانب سے پیش کردہ مثبت پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ورکنگ کمیٹی پریس کلب
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔