ڈیوٹی پاس ہونے کے باوجود گینگ مینوں کو چارج کیاگیا، خیرمحمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت )پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے )کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیونے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین سب سے زیادہ جان دینے والے اور حادثات میں 1122کا کردار ادا کرنے والے گینگ مین ریلوے ملازمین کو ریل پر سفر کرنا جرم بن گیا 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس میں ڈیوٹی پاس ھونے کے باوجود ساھیوال کے گینگ مینوں کو چارج کیا گیا یہ ان ملازمین کے ساتھ نعروا سلوک کیا گیا ہے جنھی کلاس 4 کا ملازم کہا جاتا ہے جو بغیر کسی سہولت یا وسائل کے پاکستان ریلوے کا پیہہ رواں دواں رکھتے ہیں، جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ چاہیے سردی ہو یا گرمی اندھی ہو طوفان ہو برسات ہو سیلاپ ہو حادثہ ہو اپنی زندگی کو دعو پر لگا کہ اس ادارے کی ترقی یا بحالی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہے اس سخت ترین سردی کے موسم میں گینگ مین ریل کے پیہئے کو رواں دواں رکھنے مین اپنا کردار ادا کر رہے ہیں یہ مزدور صرف مزدور نہیں (یہ پاکستان ریلوے کے محافظ ہیں(یہ ہماری ٹریک کی زندگی ہیں(ان کی محنت سے ٹرینیں چلتی ہیں)اور و ملازمین جو کہ ریلوے ٹریک کو محفوظ بنانے کلیے ٹریک کا سامان لے آرہے تھی ڈیوٹی پاس ہونے کے با وجود ان غریب گینگ مینوں کو جارچ کیا گیا یہ کس قسم کا قانون ہے بیبس اور لاچار گینگ مینوں نے اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر پندرہ ھزار روپے کی رسید بنوا کر اپنی عزت اور خود داری کو محفوظ بنایا کیا ان پندرہ ھزار سے ریلوے کا خسارہ ختم ھو گیا کیا ریلوے منافع بخش ادارہ بن گیا ایسا تو کچھ نہیں ھوا ھاں البتہ غریب گینگ مینوں کے بچے ایک ماہ تک دو وقت کی روٹی سے محروم ضرور ھوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گینگ مینوں
پڑھیں:
وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم، سابق کپتان مصباح الحق، میزبان و اداکار فخر عالم، سابق کرکٹر سعید انور اور دیگر معروف شخصیات نے اس سال مشترکہ طور پر فریضۂ حج ادا کیا۔ تاہم دورانِ حج سوشل میڈیا پر ان کی بعض ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
وسیم اکرم کی رمی الجمرات کے دوران شیئر کی گئی ایک ویڈیو، جس میں انہوں نے اپنے مخصوص سوئنگ اسٹائل میں شیطان کو کنکریاں مارنے کا انداز اپنایا، خاصی وائرل ہوئی۔ بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں وہ مصباح الحق کے لیے کیلے اٹھائے ہوئے دکھائی دیے، جس پر بھی صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔
دوسری جانب فخرِ عالم نے اپنے حج سفر کی متعدد جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں اداکار بلال عباس خان اور کامیڈین تابش ہاشمی سمیت دیگر شخصیات بھی نظر آئیں۔ ان سرگرمیوں کے باعث بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس سفر کو ’’حج کے بجائے پکنک‘‘ قرار دیا۔
@timesofkarachiWhy didn’t Wasim Akram, Fakhar-e-Alam, and Misbah-ul-Haq shave their heads as part of the Hajj ritual? #TOKReports #Hajj #WasimAkram #FakhareAlam #MisbahulHaq
♬ original sound - Times of Karachiحالیہ گفتگو میں وسیم اکرم، فخرِ عالم اور مصباح الحق نے ان تنقیدی تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا کہ انہوں نے حج کے بعد سر منڈوانے کے بجائے صرف بال کیوں کٹوائے۔ ان کے مطابق حج پر روانگی سے قبل انہوں نے علماء کرام سے رہنمائی حاصل کی تھی جنہوں نے دو شرعی آپشنز بتائے تھے، یا تو مکمل سر منڈوایا جائے یا پھر قصر کروائی جائے، جس میں بالوں کا ایک حصہ کٹوایا جاتا ہے۔ انہوں نے دوسرا طریقہ اختیار کیا جو شرعی طور پر جائز ہے۔
انہوں نے ’’حج یا پکنک‘‘ سے متعلق تنقید پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حج ایک عظیم عبادت ہے، لیکن اس دوران انسان چوبیس گھنٹے صرف ایک ہی عمل میں مصروف نہیں رہتا۔ عبادت کے ساتھ دوستوں سے ملاقات، گفتگو، دعائیں، مسکراہٹیں اور خوشی کے لمحات بھی اس سفر کا حصہ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے سے پہلے لوگوں کو ان معاملات کی مکمل معلومات حاصل کرنی چاہئیں۔
وسیم اکرم اور ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ انہوں نے نوجوان نسل کے لیے بھی مختلف ویڈیوز بنائیں تاکہ حج کی ادائیگی سے متعلق رہنمائی فراہم کی جا سکے اور نوجوانوں میں اس مقدس سفر کا شوق پیدا ہو۔ ان کے مطابق ان ویڈیوز کا مقصد صرف معلومات دینا اور لوگوں کو حج کے لیے آمادہ کرنا تھا۔
مدینہ منورہ سے گفتگو کرتے ہوئے فخر عالم نے کہا کہ حج مکمل کرنے کے بعد سب سے زیادہ یہی سوال پوچھا جا رہا ہے کہ آخر انہیں حج پر جانے کی ترغیب کیسے ملی۔ اس سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے پہلے سے کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی تھی، بلکہ وہ ہمیشہ یہی سوچتے تھے کہ جب دل سے تیاری محسوس ہوگی تو حج کریں گے۔ ان کے بقول جب انہیں معلوم ہوا کہ فخر عالم اور مصباح الحق بھی حج پر جا رہے ہیں تو انہوں نے بھی اس قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
View this post on Instagramوسیم اکرم نے مزید کہا کہ وہ جلد 60 برس کے ہونے والے ہیں اور انہیں محسوس ہوا کہ اب اس مقدس فریضے کی ادائیگی کا بہترین وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے حج کے سفر کو جسمانی طور پر مشکل لیکن یادگار اور قابلِ برداشت قرار دیا۔
مصباح الحق نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج کا یہ سفر ان کی زندگی کے خاص ترین تجربات میں سے ایک ہے۔ ان کے مطابق دوستوں کے ساتھ اس روحانی سفر کو طے کرنے سے اس کی خوبصورتی اور یادیں مزید بڑھ گئیں، اور یہ تجربہ ہمیشہ ان کے دل میں محفوظ رہے گا۔