وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر سے عبدالرحمن خان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالرحمن خان نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی کاروباری صورتحال، صنعت و پیداوار، معاشی استحکام اور تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی اور نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ہارون اختر خان اور عبدالرحمن خان نے 2017ء سے لے کر آج تک مشترکہ طور پر کام کرنے کے تجربات اور اس کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ دونوں ر ہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی تعاون، مستقل مشاورت اور قریبی رابطے کے نتیجے میں تاجر برادری اور صنعتکار طبقہ ماضی میں بھی مستفید ہوا ہے اور آئندہ بھی مشترکہ کاوشیں صنعتی ترقی، کاروباری استحکام اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔عبدالرحمن خان نے ایف پی سی سی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے ہارون اختر خان کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کی باضابطہ دعوت دی، جسے معاون خصوصی برائے وزیراعظم نے خوش اسلوبی سے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان شا اللہ وہ آئندہ چند روز میں ایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے اور تاجر و صنعتکار برادری سے براہ راست ملاقات اور مشاورت کریں گے تاکہ زمینی حقائق کی روشنی میں حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔اس موقع پر عبدالرحمن خان نے ہارون اختر خان کی فہم و فراست، وسیع تجربے، بصیرت اور تاجر و صنعتکار برادری کے ساتھ مضبوط روابط کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں صنعت و پیداوار کے شعبے میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور مستقبل مزید کی امید ہے۔واضح رہے کہ ہارون اختر خان وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہیں، جنہیں صنعت و پیداوار کے اہم شعبے کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیںاور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہے۔ وہ اس سے قبل معاون خصوصی برائے ریونیو کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے ٹیکس وصولی اور معاشی امور پر نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ سینیٹ کی متعدد اہم کمیٹیوں، جن میں مالیات، صنعت، توانائی اور تجارت شامل ہیں، میں بھی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ وہ وفاقی حکومت کے وژن کے مطابق صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے، مقامی صنعتوں کے فروغ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل اور صنعتی و مالیاتی نظام میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے حامی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عبدالرحمن خان نے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان معاون خصوصی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔