سونا مزید 12700 روپے مہنگا 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے تولہ ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ ایران کے بعد گرین لینڈ کے معاملے پر یورپین یونین ممالک اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، ٹرمپ ٹیرف دھمکیوں اور برکس ممالک کے سینٹرل بنکوں کی جانب سے اپنے اثاثوں کو محفوظ بنانے کی غرض سے ڈالر کے بجائے سونے کے ذخائر بڑھانے کے لیے خریداری سرگرمیوں کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتیں یومیہ بنیادوں پر تاریخ کی نئی بلندیوں کو پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 127ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 840 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 12ہزار 700روپے کے بڑے اضافے سے 5لاکھ 6ہزار 362روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت 10ہزار 888روپے بڑھ کر 4لاکھ 34ہزار 123روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 64 روپے کے اضافے سے 9ہزار 933 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 54روپے کے اضافے سے 8ہزار 515روپے کی سطح پر آگئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چاندی کی قیمت اضافے سے روپے کی کی نئی
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی