کرم کے عمائدین کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیساتھ جرگہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
اسلام ٹائمز: اس موقع پر وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئندہ ہفتے ضلع کرم کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل اور فوجی آپریشن سے متاثرین و بےگھر خاندانوں کی رجسٹریشن اور ان کے حل کے لیے حکومت زمینی حقائق کے مطابق عملی اقدامات کرے گی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پشاور، کرم کے عمائدین کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ جرگہ

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر، رکنِ قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری کی قیادت میں ضلع کرم کے مشران و عمائدین پر مشتمل ایک اہم جرگہ وزیرِاعلیٰ ہاؤس پشاور میں محمد سہیل آفریدی کے ساتھ منعقد ہوا۔ جرگے کی صدارت وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کی۔ جرگے میں مشران و عمائدین نے ضلع کرم کو درپیش عوامی، سماجی اور علاقائی امور پر تفصیلی اور سنجیدہ تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئندہ ہفتے ضلع کرم کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل اور فوجی آپریشن سے متاثرین و بےگھر خاندانوں کی رجسٹریشن اور ان کے حل کے لیے حکومت زمینی حقائق کے مطابق عملی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے ٹل پارہ چنار روڈ کو ضلع کرم کی واحد شاہراہ صرف دو گھنٹوں کے لیے کھولنے کو افسوسناک امر قرار دیا اور واضح کیا کہ ضلع کرم پاکستان کا حصہ ہے، کوئی مقبوضہ علاقہ نہیں، اس لیے شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت ان کا بنیادی حق ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرم کے عمائدین کا وزیراعلی
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔