Juraat:
2026-07-24@07:53:00 GMT

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں تیزی، بڑے انکشافات

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں تیزی، بڑے انکشافات

ایس بی سی اے جاگ گئی، تحقیقات کر کے 7 فائلوں پر مبنی ریکارڈ کمشنر کو جمع کرادیا
جمع کرائی گئی فائلوں میں خلاف ضابطہ تعمیرات کی دستاویزات شامل ہیں،ذرائع

سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جاگ گئی اور تحقیقات کر کے 7 فائلوں پر مبنی ریکارڈ کمشنر کو جمع کرادیا۔تفصیلات کے مطابق گل پلازہ سانحے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں جس کے تحت ایس بی سی اے نے 7 فائلوں پر مبنی ریکارڈ کمشنر کو جمع کرادیا۔ذرائع کے مطابق 7 فائلوں میں سے 3 گل پلازہ کے زیر التواء کورٹ کیسز کی ہیں، عمارت کے حوالے سے 1992، 2015 اور 2021 میں کیسز زیر سماعت تھے جن پر عدالتوں نے اسٹے دیا۔ایس بی سی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی فائلوں میں خلاف ضابطہ تعمیرات کے دستاویزات بھی شامل ہیں، ریکارڈ میں ریوائز پرپوز اور ریگولرائزیشن پلان کے کاغذات بھی موجود ہیں۔ اتھارٹی نے چار روز بعد عمارت کی منظوری سمیت مکمل رپورٹ اور فائل بھی انتظامیہ کو حوالے کردیں۔ترجمان کے مطابق اصل فائلیں پلاٹ نمبر 32، پی آر-01 پریڈی کوارٹرز، ضلع ساؤتھ میں جمع کرائی گئیں، جن میں عدالت کے کیسز، خلاف ضابطہ تعمیرات، رپورٹ اور ریگولرائزیشن پلان شامل ہیں، عدالت کیس فائل سی پی نمبر 4138؍2015 میں 86 صفحات اور نوٹنگ موجود ہیں جبکہ کیس فائل سی پی نمبر 971؍2021 میں 50 صفحات کی تفصیلات شامل ہیں۔اس کے علاوہ عدالتی کیس فائل سی پی نمبر 1081؍92 میں 16 صفحات اور نوٹنگ شامل کی گئی ہیں اور خلاف ضابطہ فائل میں چھ صفحات کی خط و کتابت کو بھی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ریوائز پرپوزڈ بلڈنگ پلان فائل میں 57 صفحات اور نوٹنگ 06 صفحات شامل ہیں، رپورٹ فائل میں 135 صفحات اور نوٹنگ 07 صفحات تک موجود ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: صفحات اور نوٹنگ خلاف ضابطہ شامل ہیں گل پلازہ کے مطابق

پڑھیں:

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم