چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں غزہ کی موجودہ صورتحال، امن، تعمیرِ نو اور بحالی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان علما کونسل کا اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کانفرنس کی تائید کا اعلان

اس موقعے پر قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کی اہل فلسطین مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے تمام امور فلسطینی اتھارٹی کے تعاون سے انجام دیے جائیں گے جبکہ تعمیرِ نو کے لیے قائم انچارج بھی فلسطینی اتھارٹی کے تحت کام کریں گے۔

قاضی القضاۃ فلسطین کے مطابق غزہ امن بورڈ اور دیگر تمام بحالی کے منصوبے 2 سال کے عرصے میں مکمل کیے جائیں گے اور یہ تمام معاملات جنگ سے امن کی طرف پیشرفت کے لیے طے پائے ہیں۔

مزید پڑھیے: حافظ محمد طاہر اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے غزہ امن بورڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علما کونسل ہر اس عمل کو مسترد کرے گی جسے اہل فلسطین مسترد کریں گے۔

پاکستان علماء كونسل پاكستان اور اسلامى ممالک كےغزه امن بورڈ ميں شموليت كى تائيد كرتى ہے نائب وزیراعظم اور پاکستان کی وزارت خارجہ یہ بات بتا چکی ہے کہ پاکستان کا اس امن مشن میں شامل ہونے کا واحد مقصد فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کیلئے جدوجہد کرنا ہے پاکستان نہ حماس اور نہ ہی… pic.

twitter.com/UXWefw1u0y

— WE News (@WENewsPk) January 21, 2026

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کی دلی خواہش ہے کہ اہل غزہ جلد از جلد اپنے گھروں میں دوبارہ آباد ہوں۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا خواہاں ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی ڈاکٹر محمود الہباش

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی ڈاکٹر محمود الہباش ڈاکٹر محمود الہباش پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر کہ پاکستان طاہر اشرفی کے لیے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک