دنیا کے موجودہ حالات میں امام حسین کی سیرت پر عمل کرنا ضروری ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
اپنے پیغام میں صدر جعفریہ الائنس نے کربلا کی قربانی کو انسانیت کو بچانے کی عظیم جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ نے یزیدیت کے خلاف قیام کرکے اپنے خون سے ایک زندہ انقلاب برپا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کی قربانی اسلام اور انسانیت پر ایک عظیم احسان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 3 شعبان امام حسینؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات سیرت امام حسینؑ پر عمل پیرا ہونے کا تقاضہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا اور اسلامی معاشرہ ظلم و ناانصافی کا شکار ہے، ایسے میں امام حسینؑ کی سیرت ہمیں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور انسانی اقدار کی حفاظت کا درس دیتی ہے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے زور دیا کہ امام حسینؑ صرف کسی ایک فرقے یا مذہب تک محدود نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے روحانی پیشوا ہیں۔ انہوں نے کربلا کی قربانی کو انسانیت کو بچانے کی عظیم جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ نے یزیدیت کے خلاف قیام کرکے اپنے خون سے ایک زندہ انقلاب برپا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کی قربانی اسلام اور انسانیت پر ایک عظیم احسان ہے۔ ولادت امام حسینؑ کے موقع پر انہوں نے عالم انسانیت کو مبارکباد پیش کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ امام حسین کی قربانی
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی