ڈیووس: وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب اشارہ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت عالمی رہنماؤں کی خاص توجہ کا مرکز بنی رہی۔
رپورٹس کے مطابق تقریب کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران خصوصی طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے خیرمقدم کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
اسی تقریب میں پاکستان نے امریکا کی دعوت قبول کرتے ہوئے غزہ امن معاہدے سے متعلق بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کیے۔ یہ تقریب ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی، جہاں امریکا کی جانب سے غزہ میں امن کے لیے Gaza Board of Peace کے قیام کا اعلان کیا گیا۔
تقریب میں دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان شریک تھے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی نمایاں طور پر موجود تھے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اس موقع پر اپنے مجوزہ عالمی فورم بورڈ آف پیس کے قیام کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کا مقصد عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مؤثر اور مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 59 ممالک مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں شامل ہیں اور متعدد عالمی رہنما اس فورم کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کیے اور دستاویزات میڈیا کے سامنے پیش کیں، جس کے بعد دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چارٹر پر دستخط کیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف چارٹر پر دستخط کی بورڈ ا ف پیس کے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔