عالمی اقتصادی فورم: وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفینس فورسز سید عاصم منیر عالمی قائدین کی خصوصی توجہ کا مرکز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ فورم کے دوران دونوں رہنما عالمی قائدین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے اور مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کر دیے
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملاقاتیں کیں، جن میں خوشگوار ماحول اور گرمجوشی نمایاں رہی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، دونوں کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں.
— Media Talk (@mediatalk922) January 22, 2026
دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چیف آف آرمی اسٹاف چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ڈیووس عالمی اقتصادی فورم وزیر اعظم محمد شہباز شریف
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چیف آف آرمی اسٹاف چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ڈیووس عالمی اقتصادی فورم وزیر اعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔