سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیر اعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کان میں سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئیں۔جمعرات کو پاکستان سمیت مختلف ملکوں نے ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کردیے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر وزیراعظم کی امریکی صدر سے خوشگوار موڈ میں گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم شہبازشریف کی صدر ٹرمپ کے کان میں سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئیں۔ صدر ٹرمپ نے تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مسکراہٹ کے ساتھ خیرمقدم کیا۔پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت تقریب میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر تمام ممالک کا مشکور ہوں، بورڈ آف پیس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اعظم شہبازشریف توجہ کا مرکز کی صدر

پڑھیں:

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 (ویب ڈیسک)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔

 ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔ 
زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل