بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 127 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4 ہزار 840 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔  اسلام ٹائمز۔ عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ ایران کے بعد گرین لینڈ کے معاملے پر یورپین یونین ممالک اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، ٹرمپ ٹیرف دھمکیوں اور برکس ممالک کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے اپنے اثاثوں کو محفوظ بنانے کی غرض سے امریکی ڈالر کے بجائے سونے کے ذخائر بڑھانے کیلئے خریداری سرگرمیوں کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتیں یومیہ بنیادوں پر تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 127 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4 ہزار 840 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ 

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 888 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 64 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 933 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 54 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 515 روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی نئی بلند سطح پر آگئی چاندی کی قیمت سونے کی قیمت اضافے سے روپے کی

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے