عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

ایران کے بعد گرین لینڈ کے معاملے پر یورپین یونین ممالک اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، ٹرمپ ٹیرف دھمکیوں اور برکس ممالک کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے اپنے اثاثوں کو محفوظ بنانے کی غرض سے ڈالر کے بجائے سونے کے ذخائر بڑھانے کے لیے خریداری سرگرمیوں کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتیں یومیہ بنیادوں پر تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 127ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 840ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 12ہزار 700روپے کے بڑے اضافے سے 5لاکھ 6ہزار 362روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 10ہزار 888روپے بڑھ کر 4لاکھ 34ہزار 123روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 64 روپے کے اضافے سے 9ہزار 933 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 54روپے کے اضافے سے 8ہزار 515روپے کی سطح پر آگئی۔

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل چاندی کی قیمت سونے کی قیمت اضافے سے کی نئی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی