لوگوں کو بھتے کے چکر میں جلانے والے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں کر رہے،شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2026 سب نیوز

کراچی(سب نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما و سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کیا 18 ویں ترمیم ختم کرنے اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات نہیں ہوں گے؟ سانحہ گل پلازہ کو افسوسناک اور دردناک سمجھتے ہیں، قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر پاکستانی اس پر افسردہ و غمزدہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ گل پلازہ کے واقعہ سے جان نہیں چھڑارہے اورنہ چھڑانا چاہتے ہیں، سمجھتے ہیں لواحقین کے نقصان کا ازالہ نہیں ، 18ویں ترمیم آئینی طریقہ کار سے آئی، خواجہ آصف نے جو بیان دیا وہی آج مصطفی کمال نے دیا، پتہ نہیں اس واقعہ پر ایسے بیانات کے پیچھے ان کا مقصد کیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کوئی حادثہ ہوجائے تو 18ویں ترمیم درمیان میں لے آتے ہیں، ایسے واقعات پر 18ویں ترمیم کا ذکر کم عقلی ہی ہوسکتی ہے، مصطفی کمال 12مئی کا دفاع کررہے تھے تو ان کو خود کہاں ہونا چاہئے؟ آپ نے مخالفین کو دھمکیاں دیں، 12مئی میں یہ خود ملوث تھے، شاہراہ بھٹو کی لائٹیں کس کے کہنے پر بند کی گئیں؟۔انہوں نے کہا کہ کراچی ایک میٹروپولیٹن سٹی ہے، کراچی کی آبادی صحیح گنی جائے تو3کروڑ سے زیادہ ہے، اسد قیصر کے صوبے میں ہر چیز ٹھیک تو لوگ وہاں سے کاروبار کیلئے یہاں کیوں آتے ہیں؟ پورے پاکستان میں پورٹ ایک ہی ہے اوروہ کراچی میں ہے، پورے پاکستان سے ہیوی ٹریفک کراچی پورٹ پر ہی آتی ہے، کراچی کو سب سے زیادہ سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ چند شرارتی لوگ گل پلازہ واقعہ کے موقع پر بیانات دے رہے ہیں، کوئی اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوکر 18ویں ترمیم کی بات کررہا ہے، آتشزدگی کے واقعہ پر بیانات دینے والے لوگ موقع پرست ہیں، یہ خود کو کراچی کا نام نہاد دعویدار کہتے ہیں، یہ خود وفاقی وزیر صحت ہیں، آکر پوچھا کہ کیا مدد کرسکتا ہوں؟ اس وقت کہاں غائب ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ یہ عہدوں کیلئے اپنے قائد کے سامنے جی بھائی جی بھائی کرتے تھے، جب لوگوں کی جانیں لی جارہی تھیں کیوں خاموش تھے، آپ 12مئی اوربلدیہ فیکٹری واقعے پر کیوں خاموش تھے، آپ کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں، یہ صاحب خود بھی میئر کراچی تھے، مریضوں سے نامناسب الفاظ استعمال کرتیتھے، اس طرح کے لوگ قائد بھی بدلتے رہتے ہیں۔صوبائی سینئر وزیر نے کہا کہ مصطفی کمال کی ایک ایک بات کا منہ توڑ جواب میرے پاس موجود ہے، ہم اس وقت ان کے ٹریک پر نہیں چلنا چاہتے، میں آج سیاسی بیان بازی نہیں کرنا چاہتا، بہادرآباد اورپی ایس پی کی آپسی لڑائیوں سے ہمارا واسطہ نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ان کے پاس کوئی آگ پر قابوپانے کی ٹیکنالوجی تھی تو ان کو نہیں روکا تھا، ہم نے کسی کو منع نہیں کیا کہ گل پلازے پر کام نہ کریں، ساری دنیا آگ دیکھتی رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربورڈ آف پیس میں یورپ شامل نہ ہوا مگر شہباز شریف قاتل نتین یاہو کیساتھ مشاورت کرینگے، فضل الرحمان بورڈ آف پیس میں یورپ شامل نہ ہوا مگر شہباز شریف قاتل نتین یاہو کیساتھ مشاورت کرینگے، فضل الرحمان اپوزیشن کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے، 18ویں ترمیم ختم کرنے کا مطالبہ گرین لینڈ ہمارا مسئلہ نہیں، امریکا اور ڈنمارک خود نمٹ لیں، پیوٹن برطرف اور ڈیلی ویجر ملازمین سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ برقرار اگر مقامی حکومتیں نہیں ہوتیں تو صوبائی حکومت کے ہونے کا بھی کوئی جواز نہیں، چیف الیکشن کمشنر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا کراچی کو وفاق 18ویں ترمیم نے کہا کہ گل پلازہ

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن