Islam Times:
2026-07-24@08:59:16 GMT

سانحہ گل پلازہ کراچی، عمارت کے اندر سے مشکوک چیز برآمد

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

سانحہ گل پلازہ کراچی، عمارت کے اندر سے مشکوک چیز برآمد

ڈیوائسز کو ڈی سی آفس منتقل کر دیا گیا، مشکوک چیز سینٹرل اے سی کا ریڈی ایٹر ہے یا کوئی اور چیز، تحقیقات کے دوران معلوم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آتشزدگی کے باعث جلنے والی گل پلازہ کی عمارت کے اندر سے مشکوک چیز برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوائسز کو ڈی سی آفس منتقل کر دیا گیا، مشکوک چیز سینٹرل اے سی کا ریڈی ایٹر ہے یا کوئی اور چیز، تحقیقات کے دوران معلوم ہوگا۔ عمارت کے گرے ہوئے حصے سے ملبہ ہٹانے کے دوران ریسکیو حکام کو مشکوک چیز ملی۔ ریسکیو حکام کی جانب سے لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ملبہ ہٹا کر عمارت کے اندر داخل ہونے کا راستہ بنایا جا رہا ہے۔ 

دوسری جانب، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس میں سانحہ گل پلازہ کے لاپتا افراد کی اپڈیٹ فہرست آویزاں کر دی گئی، جس میں 77 افراد کے نام شامل ہیں۔ اس سے قبل 88 افراد کے ناموں کو فہرست میں شامل کیا گیا تھا، کچھ افراد کی لاشوں کو ورثا کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے، جبکہ فہرست میں لاپتا افراد کے اہلخانہ کے فون نمبرز بھی شامل ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مشکوک چیز عمارت کے

پڑھیں:

آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ  کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب  کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل  کردیے گئے۔

کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد  ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے  دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔

بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک سیکیورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔ ???? 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ???? مستونگ کھڈ کوچہ میں کارروائی ???? اسلحہ و بارود بڑی مقدار برآمد ????️ موٹر سائیکلیں سیکیورٹی فورسز نے ضبط کیں ⚠️ متعدد زخمی دہشت گرد شدید زخمی ???? سہولت کار مشتبہ افراد گرفتار ???? سرچ آپریشن علاقے میں کلیئرنس جاری ????️ عزمِ استحکام بلا تعطل کارروائیاں جاری express.pk ایکسپریس نیوز انٹرایکٹو انفارمیشن سسٹم

سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات  ہیں  جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد  کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان  کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم