پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پیپلزپارٹی قانون سازی میں حکومت سے تعاون پر تیار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پیپلزپارٹی قانون سازی میں حکومت سے تعاون پر تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پیپلزپارٹی مان گئی، قانون سازی میں مکمل تعاون کرنے پر تیار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی میں تعطل کی برف نئے رابطہ میں پگھلی، سپیکر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ نے پی پی وفد سے ملاقات کی۔نوید قمر، شیری رحمان، اعجاز جاکھرانی پی پی وفد میں شامل تھے، حکومتی وفد نے پی پی کو مشترکہ اجلاس کی مجوزہ قانون سازی پر اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیپلزپارٹی کو مشترکہ اجلاس کی مجوزہ قانون سازی پر بریفنگ دی، اعظم نذیر تارڑ، وزارت قانون حکام نے مجوزہ بلوں پر پیپلزپارٹی کو بریفنگ دی۔پیپلزپارٹی کو دانش سکولز، گھریلو تشدد، نیشنل کمیشن انسانی حقوق بل پر تحفظات تھے، حکومت نے مشترکہ اجلاس کے تینوں بلوں پر پی پی کے تحفظات دور کر دیئے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی پی کی ترامیم شامل کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا، حکومت مشترکہ اجلاس کے تینوں بلز میں پی پی کی ترامیم شامل کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراگر پی ٹی آئی 8فروری کو لوگ نہ نکال سکی تو 6 مہینے پیچھے چلی جائے گی، شیر افضل مروت اگر پی ٹی آئی 8فروری کو لوگ نہ نکال سکی تو 6 مہینے پیچھے چلی جائے گی، شیر افضل مروت پرتشدد مظاہروں کے دوران 3117افراد ہلاک ہوئے، ایران نے حیران کن اعدادوشمار جاری کردیئے پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات مسترد کردیے لوگوں کو بھتے کے چکر میں جلانے والے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں کر رہے،شرجیل میمن بورڈ آف پیس میں یورپ شامل نہ ہوا مگر شہباز شریف قاتل نتین یاہو کیساتھ مشاورت کرینگے، فضل الرحمان اپوزیشن کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر اعتماد میں لینے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشترکہ اجلاس
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔