سٹی 42 : سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی عمران آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک طرف غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی آمد میں سست روی کا سامنا ہے دوسری طرف اس کا انخلاء بھی جاری ہے جس سے حالات مزید گھمبیر ہو جاتے ہیں ،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرمایہ کاری کی آمد تو جاری ہے لیکن اسے برقرار رکھنے کی صلاحیت کمزور ہے جس کی وجہ سے برا ہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری غیر مستحکم اور نازک صورتحال کا شکار ہے۔

مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دسمبر 2025 میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مجموعی آمد 322.

5 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تاہم 457.3 ملین ڈالر کے اخراج کے باعث خالص بنیاد پر 134.7 ملین ڈالر کا سرمایہ ملک سے باہر چلا گیا، یہ رواں مالی سال کے کمزور ترین ماہانہ خالص اعداد میں سے ایک ہے اور یہ پاکستان کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی پروفائل میں بار بار سامنے آ رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ سرمایہ کاری کی مثبت آمد منافع کی وطن واپسی، قرضوں کی ادائیگی اور ایکویٹی کے انخلا ء کے باعث تیزی سے بے اثر ہوجاتی ہے۔

بنگلہ دیش ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں ؟

 انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 1.81 ارب ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اپنی طرف متوجہ کی جبکہ سرمائے کا اخراج 1.01 ارب ڈالر رہا جس کے نتیجے میں خالص غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری 808.1 ملین ڈالر رہی، پاکستان کی مالی ضروریات اور ترقیاتی اہداف کے مقابلے میں خالص آمد کی یہ سطح معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا چیلنج صرف بڑے سرمائے کو راغب کرنا ہی نہیں بلکہ اسے برقرار رکھنا بھی ہے،صرف مراعات اس مسئلے کو حل نہیں کرسکتیں، سرمایہ کاروں کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ پیشگوئی اور اعتماد ہے،مستحکم غیر ملکی زرمبادلہ اور منافع کی واپسی کے واضح قوانین ،منظوریوں کے پیچیدہ عمل میں کمی اور پالیسیوں کے مستقل نفاذ کے بغیر سرمایہ ملک میں آ تو سکتا ہے لیکن وہ یہاں ٹھہرے گا نہیں، نہ ہی دوبارہ سرمایہ کاری کرے گا اور نہ ہی اپنے ساتھ دیگر سرمایہ کاروں کو لائے گا۔

جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا اجلاس، صحافی کالونی فیز 2 کا ماسٹر پلان منظور  

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: راست غیر ملکی سرمایہ کاری سرمایہ کاری کی ملین ڈالر کی براہ نے کہا

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن