data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر قائد کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازامیں پیش آنے والے ہولناک سانحے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران ایک دکان سے مزید 2 انسانی باقیات برآمد کرلی گئیں، جس کے بعد عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 67 ہوگئیں جب کہ 62 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

سانحہ گل پلازاکے بعد جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے لاشوں اور انسانی باقیات کے ڈی این اے سیمپلز لینے کا عمل جاری ہے، جہاں مزید 2 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، جس کے بعد اب تک شناخت کیے جانے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ ایک لاش کی شناخت دکان کے مالک ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے، جس کی شناخت ان کے بیٹے تاج نے ہاتھ میں موجود انگوٹھی اور گھڑی کی مدد سے کی جب کہ دوسری لاش کی شناخت دکان کے ملازم عامر کے نام سے ہوئی ہے، جس کی تصدیق ڈیسک سی پی ایل سی کی جانب سے کی گئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق آج مزید 5 انسانی باقیات کے ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے ہیں، آج مجموعی طور پر 17 انسانی باقیات کے سیمپلز لیے گئے ہیں اور شناخت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باقیات جلی ہوئی ہیں، جس کے باعث نمونے لینے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

پولیس سرجن کے مطابق لاشوں اور انسانی باقیات کے مجموعی ڈی این اے سیمپلز کی تعداد 67 تک پہنچ چکی ہے، اب تک نکالی جانے والی 67 لاشوں اور انسانی باقیات میں سے 62 کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تحقیقاتی حکام نے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گل پلازہ میں آگ شارٹ سرکٹ سے نہیں، ممکنہ طور پر ماچس یا لائٹر سے لگی۔

تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیفیشل دکان مالک کے 2 بیٹے ایک دوسرے پر ماچس سے آگ پھیک رہے تھے، ایک بچے نے آگ کی تیلی پھینکی دوسرا بچہ اس سے بچ کر سائڈ ہوگیا، ماچس کی تیلی نیچے گری جہاں کیمکل موجود تھا اور آگ بھڑک اٹھی، برابر والی دکان سے ایک شخص نے آکر آگ پر قابو پایا مگر آگ دوبارہ بھڑکی اور اے سی کی لائن میں چلی گئی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گل پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفتیشی ذرائع نے کہا کہ حادثے کے وقت گل پلازہ کے بیشتر دروازے بند تھے، آمد و رفت کا ذریعہ صرف دو دروازے تھے، آتشزدگی کے دوران اندر پھنسے لوگوں نے دروازہ توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2 مختلف مقامات سے نمونے جمع کیے، 3 نمونے مصنوئی پھولوں کی دکان سے جمع کیے گئے اور 3 سمپلز گل پلازہ کے دیگر مختلف مقامات سے جمع کیے گئے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق لاشوں کا کیمیائی تجزیہ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، کیمیائی تجزیے سے مختلف اعضا پر موجود زخموں کی جانچ کی جائے گی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انسانی باقیات کے کی شناخت کے مطابق گل پلازہ کے بعد گیا ہے

پڑھیں:

امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل

امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل تیرہویں رات بھی فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف ’بہت بڑے حملے‘ کا فیصلہ کرنے کے قریب ہیں۔ دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکی جارحیت میں مزید اضافہ ہوا تو اس کی قیمت واشنگٹن کو پہلے سے کہیں زیادہ چکانا پڑے گی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق تازہ کارروائی 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس کے دوران ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیت، بالخصوص ساحلی نگرانی، فضائی دفاع اور فوجی انفراسٹرکچر کو مزید کمزور کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا کشیدگی پھر شدت اختیار کرگئی، کیا مشرق وسطیٰ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر ہے؟

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران نے ابھی تک ’کافی تکلیف نہیں دیکھی‘ اور وہ ایک بڑے پیمانے کے حملے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے قریب ہیں۔ امریکی صدر کے اس بیان نے خطے میں کشیدگی مزید بڑھا دی ہے اور عالمی سطح پر خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ جنگ مزید وسیع ہو سکتی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’بے معنی جارحیت‘ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے امریکا کو زیادہ بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ ملک اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

???? 13TH STRAIGHT NIGHT OF POUNDING IRAN.

U.S. forces just completed another round of strikes on Iranian military targets.

Command centers.

Drone storage.

Communication networks.

Coastal surveillance.

Maritime capabilities.

AMERICA KEEPS WINING ✌️???????????????? https://t.co/0y5aM7FeEr pic.twitter.com/0AWYpSnco6

— Xander Xand (@Xander24Xand) July 24, 2026

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران تہران، خنداب، خرم آباد، کنارک اور جاسک سمیت مختلف شہروں میں دھماکوں، میزائل حملوں اور فضائی دفاعی نظام کی سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بعض علاقوں میں فضائی دفاعی نظام نے آنے والے اہداف کو روکنے کی کوشش کی، تاہم نقصانات کی مکمل تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اس کے مفادات یا سرزمین کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو اس کی مسلح افواج دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ یہ بیان ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی اس وارننگ کے بعد سامنے آیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر امریکی بمبار طیارے برطانوی اڈوں سے ایران پر حملوں کے لیے استعمال ہوئے تو ان اڈوں کو بھی ممکنہ اہداف سمجھا جا سکتا ہے۔

???????? U.S. STRIKES IRAN FOR 13TH CONSECUTIVE NIGHT

The U.S. military has launched another round of strikes against Iran, marking the 13th consecutive night of attacks.

CENTCOM: “US forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET (2245 GMT)… pic.twitter.com/iDXtuU2CJE

— Mossad Commentary (@MOSSADil) July 24, 2026

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگ کے پھیلنے سے عالمی توانائی منڈی شدید دباؤ کا شکار ہے۔ بحیرہ احمر اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھنے کے باعث خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ عالمی منڈیوں میں بھی غیر یقینی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو عالمی تجارت اور تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ ایک ایسے موڑ پر پہنچ چکا ہے جہاں مزید عسکری کارروائیاں پورے خطے کو ایک بڑے بحران میں دھکیل سکتی ہیں۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ایران خلیج صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ