Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:12:05 GMT

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

آکلینڈ (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا ہوگیا۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ایڈم ملن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کے مطابق ایڈم ملن کو جنوبی افریقہ کی لیگ ایس اے ٹوئنٹی میں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی تھی، اب ان کی جگہ کائل جیمیسن کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، کائل جیمیسن ورلڈکپ کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ ورلڈ کپ

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز