پاکستان مخالف فلم کی ریلیز روک دی گئی، بھارت بھر میں ابتدائی شوز منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
بھارت کی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ فلم ’بارڈر 2‘ کی ریلیز روک دی گئی اور بھارت بھر میں صبح کے ابتدائی شوز منسوخ ہوگے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی فلم بارڈر کے سیکوئل میں بڑے پردے پر واپسی آج صبح بھارت بھر میں مداحوں کے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہونی تھی۔
تاہم، کئی مداح بند سینما گھروں کے باہر انتظار کرتے رہ گئے اور فلم ریلیز نہ ہوسکی جس کے باعث مداحوں کو طویل انتظار کرنا پڑا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی ریلیز کے دوران تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ’بارڈر 2‘ کی ابتدائی اسکریننگ متاثر ہوگئی۔
انوراگ سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بارڈر 2‘ میں سنی دیول کے ساتھ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
فلم کی کہانی ایک بار پھر 1971 کی پاک-بھارت جنگ کے پس منظر میں پیش کی گئی ہے جب کہ فلم میں اکشے کھنہ، سنیل شیٹی اور سدیش بیری ڈیجیٹل ڈی ایجنگ کے ذریعے مختصر کرداروں میں نظر آئیں گے۔
بارڈر 2 کو آج بھارت میں ریلیز ہونا تھا لیکن آخری لمحات میں پیش آنے والے تکنیکی مسائل کے باعث بھارت بھر میں تمام شوز منسوخ کرنا پڑے۔
مختلف شہروں کے نمائش کنندگان نے تصدیق کی کہ صبح 7:30 اور 8 بجے کے لیے طے شدہ شوز منصوبے کے مطابق نہیں ہو سکے۔
ٹریڈ رپورٹس کے مطابق فلم کا حتمی ورژن جمعرات کی رات گئے تک تیار نہیں ہو سکا تھا۔، مواد فراہم کرنے والی کمپنی یو ایف او موویز نے تھیٹرز کو آگاہ کیا کہ فلم کا مواد توقع سے کہیں زیادہ دیر سے دستیاب ہوگا۔
سینما مالکان کو بھیجے گئے ایک پیغام میں بتایا گیا کہ ڈاؤن لوڈ صبح 6:30 بجے شروع ہوگا، چونکہ فلم کا دورانیہ 192 منٹ ہے، اس لیے اس کی اسکریننگ کے لیے تیاری میں 4 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت بھر میں کہ فلم
پڑھیں:
ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
مردوں کے ابتدائی راؤنڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے۔
دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
Bangladesh, India, Pakistan and Sri Lanka have gained direct entry into the knockouts of the Asian Games 2026 men's competition https://t.co/WCS9T5YG9C pic.twitter.com/uP7s6xroNs
— Cricinfo (@cricinfo) July 24, 2026مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔
https://www.facebook.com/AsianGamesOCA/posts/cricket-action-is-going-to-heat-up-at-the-20th-asian-games-aichi-nagoya-2026-her/1469188031908924/خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔