data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم نے اپنا رخ بدل لیا ہے اور سردی کی شدت میں واضح اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سے چلنے والی ہوائیں 20 سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شہر میں داخل ہو رہی ہیں اور توقع ہے کہ کل یہ رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے سردی زیادہ محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک کراچی میں سردی کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ رات کے درجہ حرارت میں 9 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ دن کے دوران درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ سرد تیز ہوائیں اور نچلے درجے کا درجہ حرارت شہریوں کے لیے سرد موسم کو مزید کٹھن بنا دے گا۔

مزید برآں، محکمہ موسمیات نے 27 یا 28 جنوری کے روز ملک کے شمالی حصوں میں مغربی ہواؤں کے ایک نیا سسٹم کے اثرات کے بارے میں پیشگوئی کی ہے۔

اس دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان کم ہے، تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

شہریوں کو احتیاط کی ہدایت دی گئی ہے کہ سردیوں کے اس دوران مناسب لباس اور گرمی کے انتظامات کو نظر انداز نہ کریں، تاکہ سرد ہواؤں اور نچلے درجہ حرارت کے اثرات سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم