برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ہالی ووڈ اداکارہ ایلزبتھ ہرلی نے میڈیا سے متعلق نجی معلومات تک غیر قانونی رسائی کے حوالے سے بھیانک انکشاف کردیا۔

ایلزبتھ ہرلی نے برطانیہ کی ایک عدالت میں جاری ایک ہائی پروفائل کیس کی سماعت کے دوران اپنی نجی زندگی میں ہونے والی ’بہیمانہ مداخلت‘ پر تفصیلی بیان دیا۔

یہ مقدمہ برطانوی میڈیا گروپ ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز کے خلاف دائر کیا گیا ہے، جس پر ایلزبتھ ہرلی اور دیگر مشہور شخصیات نے پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔

60 سالہ ایلزبتھ ہرلی، شہزادہ ہیری اور معروف گلوکار ایلٹن جان سمیت ان سات مدعیان میں شامل ہیں جنہوں نے اخبار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

اہلزبتھ ہرلی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بارے میں شائع ہونے والی 15 سے زائد خبریں ایسے مواد پر مبنی تھیں جو غیرقانونی طریقوں سے حاصل کیا گیا۔

اداکارہ نے عدالت میں انکشاف کیا کہ ان کے موبائل فونز ہیک کیے گئے اور ان کے گھر میں خفیہ مائیکروفون نصب کرکے ان کی نجی گفتگو تک سنی گئی۔

انہوں نے عدالت میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک خبر میں ان کی حمل کے دوران کی طبی تفصیلات شائع کی گئیں، جو ان کے بیٹے ڈیمین کی پیدائش سے متعلق تھیں۔

اداکارہ نے ان الزامات کو بھی مسترد کیا کہ یہ معلومات ان کے دوست ایلٹن جان کے شوہر ڈیوڈ فرنش نے میڈیا کو فراہم کیں۔

سماعت کے دوران ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز کے وکیل انتھونی وائٹ کی جرح کے وقت ایلزبتھ ہرلی جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھوں سے اشک جاری ہوگئے۔

سماعت کے موقع پر شہزادہ ہیری بھی عدالت میں موجود تھے جو ایلزبتھ ہرلی کے بیٹے کے پاس بیٹھ کر اسے تسلی دیتے دکھائی دیے۔

دوسری جانب، متعلقہ اشاعتی ادارے نے تمام الزامات کو بے بنیاد اور بہتان قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایلزبتھ ہرلی عدالت میں

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف