ریسکیو حکام نے بتایا کہ شدید برف باری کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر چترال دروش ارندو کے علاقے ڈومیل میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 لوئر چترال کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں مقامی افراد اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ فوری طور پر موقعے پر پہنچ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں تاہم پاک آرمی فوج، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد  کی جانب امدادی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور تمام لاشیں برف کے ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ شدید برف باری کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔ ایمرجنسی افسر نے بتایا کہ زخمی بچے کو فوری طبی امداد فراہم کر کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاشیں ان کے آبائی علاقے دروش ورڈب پہنچا دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ