data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد( ٍنمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مغرب اور امریکہ کی جمہوریت کے نام پر اجارہ داری اور ظلم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انسانیت دشمن نظام قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیراہتمام احباب کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغرب کی پشت پناہی میں پاکستان سمیت کئی ممالک میں بدتریت جمہوریت موجود ہے، ایسے نظام کے ہوتے ہوئے عوام کو حقوق نہیں مل سکتے، زمین پر ایک ہی خدا کا حکم چلے گا، جماعت اسلامی دنیا بھر میں مظلوم انسانیت کے لیے آواز اٹھا رہی ہے اور پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام اور عوام کے حقوق کے لیے برسرِ پیکار ہے۔ اجتماع سے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور دیگر کئی راہنماؤں نے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں گزشتہ چار دہائیوں سے بھی زائد عرصہ سے طلبہ یونین پر پابندی ہے۔ حکمران اشرافیہ نہیں چاہتی کہ نچلی سطح سے قابل قیادت ابھر کر سامنے آئے ، یہ اپنی اجارہ داری برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کے انتخابات ہوں تو جمعیت بڑی طاقت بن کر سامنے آئے۔ اسلامی جمعیت طلبہ اس وقت ایک سو سترہ اضلاع کے تعلیمی اداروں میں موجود ہے ، تاہم تعلیمی اداروں میں جمہوری سرگرمیوں پر پابندی کے ہوتے ہوئے جمعیت کی اصل طاقت سامنے نہیں آرہی۔ معاشرہ میں مجموعی جبر اور فرسودہ نظام کو ختم کرنے کے لیے ہم سب کو متحد ہوکر جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان دو لخت ہوگیا ، مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا تاہم بنگلہ دیش کے عوام اب بھی ہمارے جسم اور قلب کا حصہ ہیں۔ آج بنگلہ دیش کے عوام میں پاکستان سے محبت اور بھارت سے نفرت کے شدید جذبات پائے جاتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں اسلامی جمعیت طلبہ نے طلبہ یونین کے کے حالیہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مغرب کی کھوکھلی جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعوؤں کی ایک مثال غزہ کی ہے جہاں ہزاروں انسانوں کو شہید کردیا گیا ، شہر کو ملبہ کا ڈھیر بنا دیا گیا ، تاہم کسی نے اس پر آواز نہیں اٹھائی، ٹرمپ آج بھی اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کررہا ہے ، اس نے وینزویلا کے صدر کو اہلیہ سمیت اغوا کرلیا لیکن مغرب اور اقوام متحدہ سمیت کوئی نہیں بولا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں سرمایہ دارانہ نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، مغربی جمہوریت کا پردہ بھی چاک ہوگیا ہے، اس خلا کو اسلام کا عادلانہ نظام ہی پُر کر سکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اسلام آبادمیں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام احباب کنونشن سے خطا ب کررہے ہیں

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی اسلامی جمعیت طلبہ میں اسلام بنگلہ دیش حافظ نعیم نے کہا کہ اسلام ا

پڑھیں:

امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز

امریکی سفارت خانے نے امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں جمعرات کو اسلام آباد میں ’لیٹ فریڈم رنگ‘ کے عنوان سے ’لبرٹی بیل‘ نمائش کا افتتاح کر دیا۔

نمائش میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 16 پاکستانی فنکاروں کے تیار کردہ منفرد فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جن میں ہر فنکار نے اپنے انداز میں ‘آزادی’ کے تصور کو اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نمائش کا افتتاح لوک ورثہ میوزیم میں منعقدہ تقریب میں امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے مشترکہ طور پر کیا۔

پاکستانی فنکاروں نے ‘آزادی’ کی نئی تعبیر پیش کی

امریکی سفارت خانے کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں امریکی مشن کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن نے اپنے ‘لنکن کارنرز’ نیٹ ورک کے ذریعے ترتیب دیا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 16 فنکاروں کو شریک کیا گیا۔

Federal Minister for NH&C Aurangzeb Khan Khichi and U.S. Chargé d’Affaires Andy Halus on Thursday jointly inaugurated the “Let Freedom Ring” American Liberty Bell display at Lok Virsa Heritage Museum, celebrating the enduring cultural partnership between Pakistan & United States pic.twitter.com/3uqKCelXK9

— National Heritage and Culture Division (@DivisionCulture) July 23, 2026

ہر فنکار سے ایک ہی سوال پوچھا گیا کہ ’میرے لیے آزادی کیا معنی رکھتی ہے؟ ’اس سوال کے جواب میں فنکاروں نے ’لبرٹی بیل‘ کے منفرد ڈیزائن تخلیق کیے، جو پاکستانی نقطۂ نظر سے آزادی کے تصور کی عکاسی کرتے ہیں۔

نمائش 5 روز تک جاری رہے گی

‘لیٹ فریڈم رنگ’ نمائش 23 سے 27 جولائی تک اسلام آباد کے 2 نمایاں ثقافتی مراکز، لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان مونومنٹ میوزیم میں جاری رہے گی۔

امریکی سفارت خانے نے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس 5 روزہ نمائش کے دوران دونوں مقامات کا دورہ کریں اور فن پاروں کا مشاہدہ کریں۔

امریکا اور پاکستان کے مشترکہ اقدار پر زور

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس نے کہا کہ ‘لبرٹی بیل’ آزادی، اظہارِ رائے اور بہتر مستقبل کی امید کی علامت ہے۔

أعلنت السفارة الأمريكية في إسلام آباد عن افتتاح معرض ليت فريدوم رينغ في متحف لوك ورثه ومتحف النصب التذكاري الباكستاني، وذلك ضمن الاحتفالات العالمية بمرور ٢٥٠ عامًا على إعلان الاستقلال الأمريكي.

شارك في الافتتاح القائم بالأعمال الأمريكي آندي هيلز ووزير التراث الوطني والثقافة… pic.twitter.com/EcPOSXchyu

— WE News | بالعربية (@WENewsArabic) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دونوں معاشروں میں فن، تخلیقی اظہار اور بہتر دنیا کے تصور کو اہمیت دی جاتی ہے۔

لوک ورثہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تاریخی مقام پر امریکا کی آزادی کی داستان کو بھی پیش کرنا باعثِ فخر ہے۔

ثقافتی تبادلوں سے تعلقات مضبوط بنانے پر زور

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے اس نمائش کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا۔

امریکا 2026 میں اپنے اعلانِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے اور سفارتی مشنز کے زیرِ اہتمام ‘فریڈم 250’ کے عنوان سے مختلف تقریبات، نمائشوں اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ‘لیٹ فریڈم رنگ’ مہم بھی اسی عالمی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزادی، اختراع، تخلیقی اظہار اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔

اس نمائش کے ذریعے پاکستانی فنکاروں کو اپنے فن کے ذریعے آزادی کے تصور کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، جسے پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تعاون کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزادی افتتاح لوک ورثہ میوزیم امریکا امریکی سفارتخانہ امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس پاکستان ثقافتی تبادلہ فنکاروں لبرٹی بیل لیٹ فریڈم رنگ مونومنٹ میوزم

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی